وزارت بحری امور نے جہاز رانی میں نجی شعبے کو راغب کرنے کے لئے جامع شپنگ پالیسی وضع کی ہے،وفاقی وزیر علی حیدر زیدی

92
سینیٹ انتخابات پر پی ڈی ایم کی چیخیں ناگوارہیں، علی حیدر زیدی
سینیٹ انتخابات پر پی ڈی ایم کی چیخیں ناگوارہیں، علی حیدر زیدی

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزارت بحری امور نے جہاز رانی میں حصہ لینے کے لئے نجی شعبے کو راغب کرنے کے لئے ایک جامع نئی شپنگ پالیسی وضع کی ہے۔پالیسی کے تحت شپنگ کمپنیاں اپنے جہازوں کو پاکستان میں رجسٹر ڈ کرا کے بڑی مالی مراعات حاصل کر سکیں گی، انہیں کسٹم ڈیوٹی سے بھی مستثنیٰ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ شپنگ کمپنیاں اب لانگ ٹرم فنانس فیسیلٹی (ایل ٹی ایف ایف) کے تحت پاکستان کے فلیگ والے جہازوں کے حصول کے لئے لانگ ٹرم فنانس سہولت (ایل ٹی ایف ایف) کے تحت مالی مراعات اور کم مارک اپ ریٹ سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ اس کاروبار دوست پالیسی سے پاکستان پر 5 ارب ڈالربلین کے سالانہ فریٹ بل میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے بحری امور سے منسلک شعبوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی وجہ سے ہی ممکن ہوا جنہوں نے 2020ء کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا۔