ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1.51 فیصد اضافہ

123

کوالالمپور۔ 13اگست (اے پی پی)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1.51 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ پہلی ششماہی کے دوران انڈونیشیا میں پام آئل کی نسبتاً کم پیداوار ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 40 رنگٹ (1.51 فیصد )اضافے کے ساتھ 2683 رنگٹ (640.33 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔