اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال میں اگست کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 81 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں اگست کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات 38.5 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال اگست کے دوران پھلوں کی برآمد سے 21.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق اگست 2015 ءکے مقابلے میں اگست 2016 ءکے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 81 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔