مسعود انور اکیڈمی نے بکسلے ٹی 20- کرکٹ کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

170

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) مسعود انور اکیڈمی نے پنتھر اکیڈمی کو 30 رنز سے شکست دے کربکسلے ٹی 20- کرکٹ کپ ٹورنامنٹ جیت لیا، اس موقع پر راولپنڈی کی مشہور سماجی شخصیت پیرزادہ راحت مسعود مہمان خصوصی تھے اس موقع پر مسعود انور اکیڈمی کے سربراہ اور زرعی ترقیاتی بینک کے جنرل منیجر(سپورٹس) مسعود انور، چیف آرگنائزر سنوبر گل،کوچ چوہدری عبدالعزیز(ججا) کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی