اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز مہران فٹ بال گراﺅنڈ ، کراچی کمپنی میں شروع ہوگئے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹرائلز کے پہلے روز50 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی اور تین روزہ ٹرائلز کے بعد 30 کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر تربیتی کیمپ کے لئے کیا جائے گا، منتخب ٹیم یکم اکتوبر سے پشاور میں کھیلے جانے والی آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔