واشنگٹن ۔ 14 اگست (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری مستحکم بنانے کا متمنی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے امریکی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام کو مبارک باد دی اور اپنی نیک تمناﺅں کا اظہارکیا۔ انہوں نے …
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارک باد

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 14 اگست (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری مستحکم بنانے کا متمنی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے امریکی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام کو مبارک باد دی اور اپنی نیک تمناﺅں کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے زائد عرصہ سے دونوں ممالک نے انتہائی اہمیت کے حامل ایشوز پر مل جل کر کام کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ متعدد چیلنجوں کے با وجود گزشتہ سال ہم نے افغان امن عمل میں نمایاں پیش رفت کی، علاوہ ازیں کوویڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے صحت اور معاشی شعبوں میں تعاون سے لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ آنے والے برسوں میں پاکستان کے ساتھ تجارت کو وسعت دیتے ہوئے دو طرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لئے مل کر کام کررہا ہے۔








