یوم آزادی منانے کا تقاضا ہے کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کے سر سبز پاکستان مشن کا حصہ بننے کا عزم کریں، زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ یوم آزادی منانے کا تقاضا ہے کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کے صاف و سر سبز پاکستان کے مشن کا حصہ بننے کا عزم کریں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ایک ٹویٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج کا دن آزادی کو منانے کا دن ہے جو بڑی نعمت ہے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ یوم آزادی منانے کا تقاضا ہے کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کے صاف و سر سبز پاکستان کے مشن کا حصہ بننے کا عزم کریں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ایک ٹویٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج کا دن آزادی کو منانے کا دن ہے جو بڑی نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن سب کو چاہیے کہ وزیراعظم کے صاف و سرسبز پاکستان کے ویژن کا حصہ بننے کا عہد کریں۔