لاہور۔14اگست (اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردا ر عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے ¾ مریم نواز نے نیب دفترپر پتھراﺅکر کے اپنی زمینوں سے توجہ ہٹائی ہے۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں جشن آزادی کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ۔ وزیراعظم عمران خان عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے …
وزیراعلی پنجاب سردا ر عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے ۔ مریم نواز نے نیب دفترپر پتھراﺅکر کے اپنی زمینوں سے توجہ ہٹائی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدکی کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔14اگست (اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردا ر عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے ¾ مریم نواز نے نیب دفترپر پتھراﺅکر کے اپنی زمینوں سے توجہ ہٹائی ہے۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں جشن آزادی کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ۔ وزیراعظم عمران خان عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو نیب نے عثمان بزدار سے کوائف مانگے ہیں ۔ ان پر ابھی الزام نہیں لگا ۔ ابھی کیس کی انکوائری ہو رہی ہے ۔اس لئے ان کے جانے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے نیب دفترپر پتھراﺅ کرکے اپنی زمینوں سے توجہ ہٹائی ہے ۔ انہوں نے یوم آزادی پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ملکی حالات بہتر ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے باقی تین سال مکمل ہونے پر ملک معاشی طور پر مضبوط ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے جوکہ بڑی خوش آئند بات ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیو ں کی جد وجہد کامیاب ہوگی اور وہ جلد آزاد فضاﺅں میں سانس لیں گے اور پاکستانی قوم اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں رہنے والے مسلمان اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ اس موقع پرڈی ایس ریلوے عامر نثار چوہدری اور دیگر ریلوے حکام بھی موجود تھے۔








