اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مذہبی علماءکے وفد نے ہفتہ کو گورنر ہاو¿س کراچی میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مفتی منیب الرحمن کر رہے تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے علمائے کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماءاسلامی تعلیمات کے مطابق وراثت میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بھی لوگوں میں بیداری پیدا کریں۔ علماءنے کورونا وبا کے دوران مساجد کو ایس او پیز کے مطابق کھلا رکھنے کی اجازت دینے کے لئے صدر مملکت کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے اور تمام مکتبہ فکر کو اہم معاملات بشمول کووڈ-19 کے حوالے سے اعتماد میں لینے پر صدر مملکت کے کردار کو سراہا۔