پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا کی طرف گامزن

150

ساﺅتھمٹن۔ 16 اگست (اے پی پی)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث ڈرا کی طرف گامزن ہے، چوتھے روز بارش اور کم روشنی کے باعث صرف 10.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 236 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، محمد رضوان 72 رنز بنا کر نمایاں رہے، سٹورٹ براڈ نے 4 اور جیمز اینڈرسن نے 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں 1 وکٹ پر 7 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ کو دوبارہ روک دیا گیا۔ طویل انتظار کے بعد ایمپائرز نے جائزہ لینے کے بعد گیلی آﺅٹ فیلڈ اور کم روشنی کی وجہ سے میچ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔