اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان دنیابھر کے سیاحوں کے لیے ایک پرکشش منزل بن چکا ہے، سیاحتی مقامات پر 100 فیصد بکنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت بتدریج فروغ پا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ وزیر اطلاعات نے …
پاکستان دنیا کے سیاحوں کے لیے پرکشش منزل بن چکا، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان دنیابھر کے سیاحوں کے لیے ایک پرکشش منزل بن چکا ہے، سیاحتی مقامات پر 100 فیصد بکنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سیاحت کی صنعت بتدریج فروغ پا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ معاشی سرگرمیوں اور عوام کے بحال ہوتے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایس اوپیز پر عملدرآمد ضرور کریں۔







