اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سارک ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے،سارک ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر افتخار ملک،سارک چیمبر کے نائب صدر سینیٹر حاجی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر افتخار ملک و دیگر سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سارک ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے،سارک ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر افتخار ملک،سارک چیمبر کے نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی اور ایگزیکٹو ممبر زبیر احمد ملک سے بات چیت کرتے ہوئے کیاجنہوں نے پیر کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران سارک ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا صدر منتخب ہونے پر افتخار ملک کو مبارکباد دی اور کہا کہ سارک ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے،سارک ممالک کے موثر کاروباری حضرات کو قریب لانے اور بزنس پارٹنرشپس کو فروغ دینے میں سارک چیمبر اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بدقسمتی سے سارک رکن ممالک کی باہمی تجارت کا حجم انتہائی کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سارک ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سے خطے میں غربت و افلاس کی شرح کم کرنے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز افتخار ملک نے وزیر خارجہ کو اسلام آباد میں سارک چیمبر کے ہیڈ کوارٹرز کی نئی عمارت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔افتخار ملک نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ وہ بطور صدر سارک چیمبر آف کامرس، سارک ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔







