اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس کے بعد ایک بات واضح ہو گئی کہ ان کو پتہ چل چکا ہے کہ اب کام ایسے نہیں چلے گا، حیران ہیں کہ ایک دن ایک میٹنگ میں بیٹھ کر اپنی نااہلی مانتے ہیں اور تعاون کی درخواست کرتے …
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس کے بعد ایک بات واضح ہو گئی کہ ان کو پتہ چل چکا ہے کہ اب کام ایسے نہیں چلے گا، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس کے بعد ایک بات واضح ہو گئی کہ ان کو پتہ چل چکا ہے کہ اب کام ایسے نہیں چلے گا، حیران ہیں کہ ایک دن ایک میٹنگ میں بیٹھ کر اپنی نااہلی مانتے ہیں اور تعاون کی درخواست کرتے ہیں، اگلے دن مکر جاتے ہیں، اب آپ کو کراچی کا فنڈ نہیں کھانے دیں گے۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب کام کرنا ہو گا، لگتا ہے ان کی یادداشت ختم ہو گئی،2009ءکے زمانے کو پچھلی حکومت کے کھاتے میں ڈال دیئے، 2009ءمیں آپ کی نالائق حکومت تھی۔ معزز عدالت نے شہریوں کی حالت بہتر کرنے کے لئے احکامات دیئے تو آپ کو اس کی بھی تکلیف ہو رہی ہے، یہ کام آپ کا تھا، وفاق کا نہیں لیکن آپکی نالائقی کی وجہ سے وفاق کو نالوں کے ساتھ ساتھ اب کرپشن، لوٹ مار اور بدانتظامی کے گند کو بھی صاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اور آپ کے خاندانوں کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اگر اب آپ نالے صاف کر سکتے ہیں تو پہلے آپ کہاں تھے، صاف ظاہر ہے کہ آپ بغیر سرزنش کے کام نہیں کریں گے۔







