پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا، میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

266

ساﺅتھمپٹن ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا، میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بارش کے باعث میچ کے آخری روز صرف 38 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، انگلش ٹیم نے پاکستان کی پہلی اننگز 236 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے، محمد عباس نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ پیر کو ساﺅتھمپٹن میں جاری دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، بارش رکنے کے بعد انگلش ٹیم نے 10 رنز 1 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز شروع کی تو میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے کہ دوبارہ بارش شروع ہو گئی، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو ایمپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بے نتیجہ رہا۔ سبلی 32، زیک کرالی 53 اور اولی پوپ 9 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ کپتان جوروٹ 9 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، محمد عباس نے 2، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 اگست سے شروع ہو گا۔