حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں ضمنی انتخاب کیلئے تمام انتظامات مکمل

228
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں ضمنی انتخاب کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، اس حلقہ میں پولنگ کل (پیر) کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔کل 167 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، 21 پولنگ سٹیشن حساس ترین جبکہ 38 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔