اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں نے ملک بھر سے پولیو کے وائرس کے خاتمہ کے سلسلہ میں پاکستان کی کارکردگی اور کام کو سراہا ہے اور پولیو کے وائرس کے حتمی طو رپر مکمل خاتمہ تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے ۔ بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں نے تعاون کا یہ اعلان نیشنل ایمرجنسی سنٹر میں اعلیٰ سطحی بریفنگ کے دوران کیا، جس میں بل ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن،کینڈین ہائی کمیشن ،جائیکا، یونیسف، عالمی ادارہ صحت، روٹری انٹر نیشنل، سی ڈی سی اور یو ایس ایڈجیسے بین الاقوامی شراکت داروں نے شرکت کی۔