امریکا میں مکئی، سویابین اور گندم کے نرخوں میں کمی

255

واشنگٹن ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکا میں مکئی، سویابین اور گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے وقفے سے قبل سودے 4 سینٹ گر کر 3.41 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔سویابین کے سودے 5 سینٹ کم ہوکر 9.10 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے سودے 12.25 سینٹ کمی کے ساتھ 5.14 ڈالر فی بشل طے پائے۔