شہبازشریف سے امریکہ کے سفارت خانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن کی ملاقات

125
APP43-24 LAHORE: September 24 - British High Commissioner meets with Chief Minister Shahbaz Sharif. APP

لاہور۔24ستمبر(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں امریکہ کے سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن جوناتھن پریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیرالجہتی نوعیت کے تعلقات موجود ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ تعلقات مزیدفروغ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں