اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر قابل تعریف ہے جو صرف میں ہی نہیں بلکہ پاکستانی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ بیرونی میڈیا بھی کہہ رہا ہے اور وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کرنے کو سراہتا ہے،