صدر براک اوباما نے پہلے افریقن امریکن میوزیم کا افتتاح کر دیا

167

واشنگٹن ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) امریکا کے پہلے سیاہ فام صدر نے باضابطہ طور پر افریقن امریکن تاریخ سے متعلق ملک کے پہلے میوزیم کا افتتاح کر دیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدربراک اوباما نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع اس میوزیم کو آزادی کے لیے کیا گیا مشترکہ سفر قرار دیا ہے۔54 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ میوزیم واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر واقع ہے اور اسے برطانوی معمار ڈیوڈ ایڈجے نے ڈیزائن کیا ہے۔اس موقع پر سابق صدر جارج ڈبلیو بش بھی وہاں موجود تھے جنھوں نے2003 ءمیں اس کی تعمیر سے متعلقہ بل پر دستخط کیے تھے۔افتتاحی تقریب میں اوباما نے افریقی نژاد امریکیوں پر زور دیا کہ یہاں آئیں اور اپنی تاریخ کی طاقت دیکھیں۔