اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل سکواش کی بحالی پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئر مارشل سہیل امان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور ملک میں سکواش کی اکیڈمی کا قیام خوش آئندہ ہے ، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد کوئی کھلاڑی یا ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کے لئے تیار ہی نہیں تھی ان کی کاوشوں کی وجہ سے سکواش کے انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آکر کھیل رہے ہیں اور اس بات کا کریڈٹ پی ایس ایف کے صدر کو ضرور جاتا ہے جن کی دن رات کوششوں سے ملک میں انٹرنیشنل سکواش کی بحالی ہوئی ہے-