سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق کا ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو

123

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی موثر اور بھرپور ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب سے بھارت کو جو تکلیف پہنچی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعظم کا خطاب کس قدر موثر تھا۔ مودی اور ان کی حکومت نے مہاتما گاندھی کے قاتلوں کو آج ہیرو بنا رکھا ہے۔ بھارتی انتہاءپسندوں نے وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے جو حماقت کی ہے‘ اس کو بھارتی میڈیا میں اچھالنا افسوسناک ہے۔