اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، وزاعظم قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ، نیب بہتر کام کر رہا ہے ، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے ، جہانگیر ترین کو این آر او دینے میں کوئی حقیقت نہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …
پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، وزاعظم قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ، نیب بہتر کام کر رہا ہے ، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کی ضرورت ، جہانگیر ترین کو این آر او دینے میں کوئی حقیقت نہیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، وزاعظم قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ، نیب بہتر کام کر رہا ہے ، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے ، جہانگیر ترین کو این آر او دینے میں کوئی حقیقت نہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر سب متفق ہیں ۔.ہم نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پہلا ٹاسک ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا، قرضوں کی قسطیں اتارنا بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا اگر ہم مہنگائی پر قابو پالیں ، گڈ گورنس ، رول آف لاء اور تعلیم و صحت کے شعبوں کو بہتر کرلیں تو ملک و قوم ترقی کی منازل حاصل کریں گے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت عدالت نے دی جنہیں ملک واپس آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عثمان بزدار کو وزیر اعظم کی حمایت حاصل ہے وہ وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے ،کسی کی خواہش پر کچھ نہیںہوتا، کسی کو وزیر اعلیٰ رکھنا یا ہٹانا وزیر اعظم کا اختیار ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کبھی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش کا اظہار نہیںکیا۔ اتحادیوں کا عثمان بزدار پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پارٹی میں لوگوں کو رائے دینے کی اجازت دیتے ہیں۔ وزیر اعظم کو پارٹی میں سٹینڈرڈ سیٹ کرنے کا کریڈٹ دیتا ہو ں۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان کے خلاف انکوائری ہوئی جو کلیئر ہونے پر دوبارہ وزیر بنے ۔انہوں نے کہا وزیرا عظم نے چینی سکینڈل پر شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ، انہوں نے کہا کہ کورونا کے خاتمہ کے لئے این ڈی ایم اے سمیت دیگر تمام اداروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔







