اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی نصاب پالیسی کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا ہے، اس سلسلہ میں تمام صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں۔اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یکساں نصاب کے متعلق تمام صوبوں سے …
حکومت نے قومی نصاب پالیسی کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا ہے، صوبائی حکومتیں بھی ایک پیج پر ہیں ۔وفاقی وزیر شفقت محمود

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی نصاب پالیسی کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا ہے، اس سلسلہ میں تمام صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں۔اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یکساں نصاب کے متعلق تمام صوبوں سے مشاورت کی ہے ۔انہوںنے کہ حکومت نے نصاب کی تیاری میں ملک کے بہترین لوگوں کی خدمات حا صل کی ہیں انہوںنے کہا کہ کچھ لوگ نصاب پڑھے بغیر اس پر تنقید کر رہے ہیں ۔شفقت محمود نے کہا کہ حکومت تمام تعلیمی اداروںمیں اسلامی تعلیمات دینا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو گزشتہ 72 سالوں سے مختلف تعلیمی نظام کا سامنا تھا اور پہلی مرتبہ حکومت پورے ملک کے لئے یکساں تعلیمی نصاب متعارف کرا رہی ہے جسے سرکاری ، نجی سکولوں اور مدارس میں بیک وقت نافذ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ صوبائی حکومتیں سکول سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کر رہی ہیں ۔







