قومی جوڈو ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والے گرینڈ سلیم میں شرکت کرے گی

124

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) قومی جوڈو ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والے گرینڈ سلیم میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم 26 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد خان نے اے پی پی کو بتایا کہ گرینڈ سلیم 27 سے 31اکتوبر 2016ءتک متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں کھیلی جائے گی۔