اسلام آباد ۔ 24اگست (اے پی پی) سی پیک کے تحت پاکستان میں گرین انرجی منصوبہ پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے، سی پیک کے تحت 7.603 ارب ڈالر کی لاگت سے پاکستان میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ذریعے تین ہزار 415 میگاواٹ گرین انرجی منصوبہ پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں ملازمتوں کے 16 …
سی پیک کے تحت 7.6 ارب ڈالر کی لاگت سے 3415 میگا واٹ کے گرین انرجی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24اگست (اے پی پی) سی پیک کے تحت پاکستان میں گرین انرجی منصوبہ پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے، سی پیک کے تحت 7.603 ارب ڈالر کی لاگت سے پاکستان میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ذریعے تین ہزار 415 میگاواٹ گرین انرجی منصوبہ پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں ملازمتوں کے 16 ہزار نئے مواقع میسر آئیں گے۔ اْدھر سی پیک منصوبہ کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 720 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی اور اس منصوبے پر 1.74 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ مذکورہ منصوبے سے روزگار کے4450 نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ منصوبے پر 70 فی صد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔







