ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان سمیت کئی ممالک میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی بحالی کے اقدامات کررہا ، بینک کے صدرماسات سوگو آساکاوا کا ساتویں ایشیا وبحرالکاہل فورم سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24اگست (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرماسات سوگو آساکاوا نے کہا ہے کہ بینک پاکستان سمیت کئی ممالک میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی بحالی اوراس شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ساتویں ایشیا وبحرالکاہل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، فورم کا انعقاد آن لائن ہوا جس میں 1200 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے …

اسلام آباد ۔ 24اگست (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرماسات سوگو آساکاوا نے کہا ہے کہ بینک پاکستان سمیت کئی ممالک میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی بحالی اوراس شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے ساتویں ایشیا وبحرالکاہل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، فورم کا انعقاد آن لائن ہوا جس میں 1200 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرنے کہاکہ کوروناوائرس کی عالمگیر وبا سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ بری طرح متاثرہواہے اوراب شعبہ کیلئے بحالی کا وقت ہے کیونکہ یہی شعبہ پائیدار ترقی کے اہداف کے تین اہم نکات سیفٹی، ڈیٹا اورماحولیات سے متعلق اہداف کے حصول میں کلیدی کرداراداکرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کوروناوائرس کی عالمگیر وبا سے بری طرح متاثرہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنے اوراس شعبہ کی بحالی میں تعاون فراہم کررہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان ایشوز کا احاطہ بھی کیاجارہا ہے جو وبا پھیلنے سے قبل موجود تھے ۔ ان میں ٹرانسپورٹ کا بنیادی ڈھانچہ، روڈسیفٹی، اورمال بردار ومسافربردارٹرانسپورٹ سے متعلق چینلجز شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی بحالی اوراس میں سرمایہ کاری کے ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بینک اپناکرداراداکررہاہے،جاری کیلنڈرسال میں کراچی میں ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کیلئے 235 ملین ڈالرکاپراجیکٹ شروع کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ بنگلہ دیش اوردیگرممالک میں بھی ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں پراجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں