وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اپنے والد احمد فرازکی 12 ویں برسی پر ان کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کریں گے، اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام دعائیہ نشست میں شریک ہوں گے

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام احمد فرازکی12 ویں برسی کے موقع پر ان کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کریں گے، پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اوراکادمی میں دعائیہ نشست میں شریک ہوں گے۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے پہلے سربراہ اور پاکستان کے شہرہ آفاق شاعر احمد فرازکی 12 ویں برسی کے موقع پراکادمی …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام احمد فرازکی12 ویں برسی کے موقع پر ان کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کریں گے، پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اوراکادمی میں دعائیہ نشست میں شریک ہوں گے۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے پہلے سربراہ اور پاکستان کے شہرہ آفاق شاعر احمد فرازکی 12 ویں برسی کے موقع پراکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام کل (منگل کو) دس بجے اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک کی سربراہی میں اکادمی کے افسران و اسٹاف ممبران اوراہل قلم کے ہمراہ ایچ ۔ 8 قبرستان میں اپنے والد احمد فرازکی قبر پر پھولوں کی چادرچڑھائیں گے اورفاتحہ خوانی کریں گے۔ بعد ازاں اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں احمد فراز کے لیے مختصر دعائیہ نشست منعقد ہوگی جس میں اہل قلم اور دیگر احباب شرکت کریں گے۔