وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کی ملاقات پاکستان کے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کی بحالی اور بہتری کے لیے جاپان کے تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کوئینوری مٹسوڈا نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کی بحالی اور بہتری کے لیے جاپان کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جاپان کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے مابین …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کوئینوری مٹسوڈا نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کی بحالی اور بہتری کے لیے جاپان کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جاپان کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے مابین خواشگوار دو طرفہ تعلقات قائم ہیں۔ جاپانی سفیر نے پاکستان کے مختلف سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ سائنس اور ٹیکناکوجی کے حوالے سے فواد چوہدری کا وژن قابل تحسین ہے۔ سفیر نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیئے کوششوں کی تعریف کی ۔جاپان نے پاکستان کی الیکٹرو میڈیکل انڈسٹری، لیتھیمائیٹ بیٹری کی پیداوار اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔