وفاقی وزیر برجیس طاہر کا سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

129

ننکانہ صاحب/اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ قوم ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی علاقے اللہ بخش ٹاﺅن میں ایک سکول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں وہاں کی عوام کا تعلیم یافتہ ہونا انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے پاکستان کو نوجوان نسل کی صورت میں ایک بہت بڑا اثاثہ عطا کر رکھا ہے جو اگر مکمل طور پر تعلیم یافتہ اور ہنر مند ہوتو پاکستان کی تعمیر وترقی میں بڑا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔