
لاہور۔25ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نریندرمودی کا جنگی جنون اور ہٹ دھرمی خطے میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بھارتی وزیر اعظم پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی بات کر کے خود کو بہلا رہے ہیں،بھارت نے اُڑی حملہ کا ڈرامہ خود رچا یا تا کہ دنیا کی نظریں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے ظلم و بربریت سے اٹھا ئی جا سکیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ مدلل طریقے سے پیش کیا اور پوری دنیا کو نہتے کشمیریوں پر ہو نے والے بد ترین مظالم کے ثبوت پیش کئے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کے روزشیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقہ جمال ٹاﺅن میں لا ہور روڈ تا جمال ٹاﺅن تک نئی سڑک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،