اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) بلوچستان حکومت نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں ون ونڈو سینٹر قائم کر دیا ہے۔ ون ونڈ سینٹر کے ذریعے مختلف کاروباری مواقع کے بارے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تازہ ترین معلومات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمایہ کاروں …
بلوچستان حکومت نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں ون ونڈو سینٹر قائم کر دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) بلوچستان حکومت نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں ون ونڈو سینٹر قائم کر دیا ہے۔ ون ونڈ سینٹر کے ذریعے مختلف کاروباری مواقع کے بارے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تازہ ترین معلومات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی،سرمایہ کار کاروبار دوست پالیسیوں اور مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔اس سلسلے میں مختلف شہروں میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بی بی او آئی ٹی) کے برانچ آفس بھی قائم کیے جائیں گے جن کا مقصد سرمایہ کاروں کو ان کے اپنے شہروں میں معلومات تک رسائی فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے پہلے مرحلے کے تحت اسلام آباد میں دفتر قائم کیا گیا ہے اور اگلے مرحلے میں گوادر اور کراچی میں دفاتر قائم کیے جائیں گے جس سے صوبے میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔







