موجودہ حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ، کلین اینڈ گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت جنگلات میں اضافہ کیا جارہا ہے ،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ، کلین اینڈ گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت جنگلات میں اضافہ کیا جارہا ہے ،پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر فرد کو ماحولیات تحفظ کے لئے اپنا …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ، کلین اینڈ گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت جنگلات میں اضافہ کیا جارہا ہے ،پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر فرد کو ماحولیات تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم کا کلین اینڈ گرین پاکستان کا وژن موسمیاتی تغیر سے نمنٹے کے لئے جنگلات کی اہمیت کا عکاس ہے تاکہ سرسبز پاکستان کے لئے کوششیں تیز کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان میں جنگلات میں اضافہ کےلئے 10 ارب سونامی ٹری پراجیکٹ کی تکمیل کے ساتھ ملک بھر میں 15 نیشنل پارکس کے تحفظ پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارکس میں درختوں کی غیر قانون کٹائی روکی جائے گی جو ماحول کے لئے نقصان دہ ہے ، بعض لوگ اپنے کاروبار کے لئے درخت کاٹ رہے ہیں ایسے کاروباری افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے درختوں کی کٹائی پر مونال ریسٹورنٹ کو بند کردیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی طور کاروبار کو وسعت دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ماحولیات وموسمیات سے متعلق شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔