سرینگر ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں قابض انتظامےہ نے اتوار کو مسلسل79 وےں دن بھی پوری وادی کشمیر اور ضلع کشتواڑ سمیت پوری وادی چناب میںمسلسل کرفےو اور دےگر پابندےاں جاری رکھےں جس سے وادی کشمےر مےںمعمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہےں۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر لوگوںکواحتجاجی ریلیاں نکالنے اور مارچ کرنے سے روکنے کیلئے بھارتی فوجیوںاور پولیس اہلکاروںکی بڑی تعداد کو سرینگر سمیت وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں تعینات کیاگیا تھا ۔ کرفیو ،پابندیوں اور ہڑتال کی وجہ سے وادی کشمیر اور وادی چناب میںمسلسل 79ویں دن معمولات زندگی مفلوج رہے ۔