معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیرصدارت ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی پیشِرفت بارے اجلاس، پروٹیکٹڈ ایریاز کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ، خیری مورت نیشنل پارک کے معاملہ پر غور کیا گیا

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی سربراہی میں محکمہ ماحولیاتی تبدیلی میں ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی پیشِرفت (وائلڈ لائف کمپونینٹ) سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید، ایڈیشنل سیکرٹری جودت ایاز اور جوائنٹ سیکرٹری سلیمان خان وڑائچ نے شرکت کی جبکہ …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی سربراہی میں محکمہ ماحولیاتی تبدیلی میں ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی پیشِرفت (وائلڈ لائف کمپونینٹ) سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید، ایڈیشنل سیکرٹری جودت ایاز اور جوائنٹ سیکرٹری سلیمان خان وڑائچ نے شرکت کی جبکہ صوبہ پنجاب کے وزیر برائے محکمہ جنگلی حیات اور فشریز، سیکرٹری محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز، ڈائریکٹر جنرل برائے محکمہ جنگلی حیات اور فشریز بھی شامل تھے۔ میٹنگ میں ہیڈ بلوک ریزرو، نمل لیک نیچر ریزرو، آرا بشارت نیشنل پارک سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں پروٹیکٹڈ ایریاز جن میں سالٹ رینج نیشنل پارک، آرا بشارت نیشنل پارک، دلجبہ ڈومیلی گیم ریزرو، خبیکی اوچالی ویٹ لینڈ کمپلیکس اور کالا چٹا نیشنل پارک کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ خیری مورت نیشنل پارک کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو بجٹ جاری کیا جا چکا ہے اور انہیں میچنگ گراﺅنڈز بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مزید برآں محکمہ ماحولیاتی تبدیلی کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو اقدامات میں بہتری کی تلقین کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ ہر ممکنہ مدد کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ ملک امین اسلم کا مزید کہنا تھا کہ جنگلی حیات اور ان کے مسکن کا تحفظ محکمہ موسمیاتی تبدیلی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ محکمہ ماحولیاتی تبدیلی کے اقدامات متعلق صوبائی حکومتوں کو عوام میں آگاہی مہم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ اس معاملہ میں صوبائی حکومتیں اپنا مناسب لائحہ عمل تیار کریں اور فی الفور اقدامات بھی کئے جائیں۔ مزید یہ کہ جنگلی حیات اور جنگلات کی لکڑی کی غیر قانونی کٹائی کو روکا جائے اور خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے۔