ابوجا۔ 26 ستمبر (اے پی پی) نائجیریا کی ریاست بورنومیں بوکوحرام کے سکیورٹی فورسز پر حملے میں 4 فوجی مارے گئے جبکہ جوابی کارروائی میں22 جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا کی فوج کے ترجمان کرنل سنی عثمان نے کہاکہ بوکو حرام کے عسکریت پسندوں نے بورنو ریاست میں فوج پر حملہ کیا جس میں 4اہلکار مارے گئے جبکہ دو زخمی ہو ئے۔ انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی میں 22 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے