ٹوکیو ۔ 28 اگست (اے پی پی) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے صحت کے مسائل کی وجہ سے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شنزو آبے اپنے فیصلے کی وضاحت جلد ایک نیوز کانفرنس بھی کریں گے۔ واضع رہے کہ جاپانی وزیر اعظم نے اس سے قبل 2007 میں بھی وزیر اعظم بننے کے صرف ایک سال بعد ہی صحت کی خرابی کے باعث اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔