اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے سندھ حکومت کو تین ہزار خیموں کی فراہمی کے علاوہ 56 امدادی کیمپ بھی قائم کئے ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ سسی طرح متاثرین کو پینے کے صاف پانی، خوراک اور دیگر اشیاءضرورت کی ترسیل بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاک فوج شہر میں پانی کی نکاسی کے مقامی سول انتظامیہ مل کر کام کر رہی ہے۔ دریں اثنا نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے سندھ اور بالخصوص کراچی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں تیزی لانے کے سلسلے میں مختلف بین الاقوامی تنظیموں ع اداروں کے سربراہان کے ساتھ رابطہ کیا ہے جن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت، ورلڈ فوڈ پروگرام، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگرینٹس اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین شامل ہیں۔