پا کستان کا جوہر ی پرگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے،افشین ذیشان

115
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔26 ستمبر (اے پی پی) عالمی امور کی ماہر اور تجزیہ کار افشین ذیشان نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہر ی پرگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے۔ پی ٹی وی سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 2013ء کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال 26 ستمبر کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ کا عالمی دن منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو اس بات کی اگاہی دینا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال کس قدر نقصان دہ ہے اور اس سے کتنی قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں