جولائی کے دوران قومی برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر سے تجاوزکر گیا، ادارہ برائے شماریات

86
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال کے آغاز پر جولائی 2020ءکے دوران قومی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوزکر گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ءکے دوران ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں بالحاظ مالیت (ڈالر) 14.4 فیصل اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 33.8 فیصد اور نٹ ویئرز کی برآمدات میں بھی 20.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیڈ ویئرز کی برآمدات 25.3 فیصد، تولیہ کی برآمدات 21.4 فیصد ، تیار ملبوسات کی برآمدات 18.04 فیصد، چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں 56.8 فیصد اور چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات 17.4 فیصد تک بڑھی ہیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب غذائی اجناس کی برآمدات جولائی 2020 کے دوران 15.5 فیصد اور چاول کی برآمدات میں 23.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے آغاز پر قومی برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر سے بڑھی ہیں اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران برآمدات کے مقررہ ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اس حوالہ سے حکومت جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے۔