سام سنگ کا گلیکسی نوٹ سیون کی دوبارہ فروخت شروع کرنے میں تاخیر کا فیصلہ

147

سئیول ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) جنوبی کوریا کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی نوٹ سیون سمارٹ فون کی دوبارہ فروخت شروع کرنے میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔ سام سنگ کے مطابق اسے عالمی منڈیوں سے 25 لاکھ نوٹ سیون فون واپس منگوانے میں مزید وقت درکار ہے۔ نوٹ سیون کی بیٹریوں کے چارج ہونے کے دوران یا اس کے بعد پھٹ جانے کے واقعات سامنے آنے کے بعد کمپنی نے فون واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سام سنگ نے جنوبی کوریا میں گلیکسی نوٹ سیون کی فروخت 28 ستمبر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلا کیا تھا تاہم سمارٹ فونز کی دوبارہ فروخت کا عمل 30 ستمبر سے دوبارہ شروع کئے جانے کا امکان ہے جبکہ نوٹ سیون اکتوبر میں آسٹریلیا اور سنگاپور میں دوبارہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔