اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، عمران خان دھرنوں میں دو ہزار افراد کو دو لاکھ بولتے رہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے اور ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر بھارت نے کسی قسم کے حملے کی کوشش کرے گا تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے میں آنے والے دو ہزار لوگوں کو دو لاکھ افراد بولتے ہیں ۔