روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید35پیسے کی کمی

140

کراچی۔2 استمبر(اے پی پی) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید35پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید35پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.65روپے سے کم ہو کر165.40روپے اور قیمت فروخت165.85روپے سے کم ہو کر165.60روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ اس کے مقابلے میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.80روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے بڑھ کر166.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2.50روپے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے کم ہو کر195روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے کم ہوکر197روپے ہو گئی جبکہ3روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید222روپے سےکم ہو کر219روپے اور قیمت فروخت224روپے سے کم ہو کر221روپے ہو گئی ۔