
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اپوزیشن جماعتوں کے بارے میں کہا ہے کہ یہ آل پارٹیز کرپشن یونین ہیں ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جمعرات کے روز اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر اپوزیشن جماعتیں وہی چیز چاہتی ہیں جو پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اپوزیشن جماعتیں ایسی نہیں جو اپنی کرپشن کے تحفظ کے لیے ملک کو بلیک لسٹ کی جانب لے کر جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب این آر او کے لیے کیا جارہا ہے لیکن ایسا نہیں ہونے والا۔