اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 28 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 19.842 ارب ڈالر تھا، 21 اگست 2020ءکو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 19.722 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.712 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم7.130 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.640 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.081 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔