اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) پاور ڈویژن میں کے الیکٹرک کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کے حوالے سے جمعہ کو اہم اجلاس ہوا۔پاور ڈویژن کے اعلی افسران کی نیپرا کے حکام کے ساتھ بھی اہم میٹنگ ہوئی ہے ، کراچی میں بجلی اور کے الیکٹرک کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو کے الیکٹرک کے بورڈ کے اجلاس کا امکان ہے۔ پاور ڈویژن …
پاور ڈویژن میں کے الیکٹرک سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کے حوالے سے اجلاس، معاون خصوصی شہزاد قاسم وزیراعظم کی ہدایت پر جمعہ کو کراچی پہنچیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) پاور ڈویژن میں کے الیکٹرک کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کے حوالے سے جمعہ کو اہم اجلاس ہوا۔پاور ڈویژن کے اعلی افسران کی نیپرا کے حکام کے ساتھ بھی اہم میٹنگ ہوئی ہے ، کراچی میں بجلی اور کے الیکٹرک کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو کے الیکٹرک کے بورڈ کے اجلاس کا امکان ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی شہزاد قاسم ہفتے کو ایڈیشنل سیکرٹری اور کے۔الیکٹرک بورڈ کے ممبر وسیم مختار کے ہمراہ وزیراعظم کی ہدایات پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ کے الیکٹرک کے حوالے سے پاور ڈویژن نے اہم کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے ، پیر کو کے الیکٹرک بورڈ کا اہم اجلاس پاور ڈویژن کی ایما پر بلائے جانے کا امکان ہے بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔








