پنجاب پولیس کی انتظامیہ میں تبدیلی کا مقصد صوبہ میں تھانہ میں اور پولیس کلچر میں حقیقی تبدیلی لانا ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

120
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے پنجاب پولیس کی انتظامیہ میں تبدیلی کا مقصد صوبہ میں تھانہ میں اور پولیس کلچر میں حقیقی تبدیلی لانا ہے، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ آئی پنجاب کی تبدیلی پولیس کو عوام دوستانہ بنانے کے تناظر میں کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو قانون کے مطابق مکمل اختیارات حاصل تھے کہ وہ حکومتی ایجنڈا کے مطابق اپنے شعبہ کی بہتری کے لئے کام کرتے مگر وہ اس میں ناکام رہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ ادوار کی اقرباء پروری کی پالیسی کو ختم کررہی اور پنجاب پولیس کے سربراہ کی تبدیلی اسی تصورسے کی گئی ہے ، سندھ کی صورتحال کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے جہاں عوام کئی عشروں سے مشکلات کا شکار ہیں ۔.انہوں نے کہاکہ عوام کا وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے اور انہیں یقین ہے کہ وفاق ان کے مسائل حل کرے گا۔. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی منصوبہ بندی سے کراچی کے مسائل موثر طور حل کرلئے جائیں گے ۔