واشنگٹن ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد65 لاکھ 49 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 95 ہزار239افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد65,49,475 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے …
امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد65 لاکھ 49 ہزار ، اموات ایک لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کرگئیں

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد65 لاکھ 49 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 95 ہزار239افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد65,49,475 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد25,08,141 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 1,95,239افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں مسلسل ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 38,46,295 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔








