آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیر کے کچھ اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیر کے کچھ اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جبکہ بالائی پنجاباور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چکوال 13اور پشاور میں 5 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت 44، سکھر41 خانپوراوردادو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔