وزیراعظم آفس کی عوامی شکایات اور غیرتسلی بخش کارکردگی پرکارروائی ،سابق ڈی جی فیڈرل ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل ایجوکیشن، پرنسپل ایف جی کالج ہوم اکنامکس سے وضاحت طلب

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم آفس نے وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت کی روشنی میں افسران کی عوامی شکایات کے حل میں کوتاہی کا مظاہرہ کرنے اور غیر تسلی بخش کارکردگی پرسابق ڈی جی فیڈرل ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل ایجوکیشن، پرنسپل ایف جی کالج ہوم اکنامکس سے وضاحت طلب کرلی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سرکاری اداروں میں عوامی شکایات …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم آفس نے وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت کی روشنی میں افسران کی عوامی شکایات کے حل میں کوتاہی کا مظاہرہ کرنے اور غیر تسلی بخش کارکردگی پرسابق ڈی جی فیڈرل ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل ایجوکیشن، پرنسپل ایف جی کالج ہوم اکنامکس سے وضاحت طلب کرلی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سرکاری اداروں میں عوامی شکایات کے حل کے معاملہ پر اداروں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔ عوام کی شکایات کے ازالے پر کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 18 افسران کے ڈیش بورڈز پر 542 شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔ سابق ڈی جی فیڈرل ایجوکیشن سے غیر تسلی بخش کارکردگی پروضاحت طلب کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل ایجوکیشن، پرنسپل ایف جی کالج ہوم اکنامکس سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت کی روشنی میں افسران نے عوامی شکایات کے حل میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔ افسران عوامی شکایات کے حل اور شہریوں کی رائے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔